Bachi Ka Naam Batha Rakhna

بچی کا نام بطحاء رکھنا

مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2880

تاریخ اجراء: 11محرم الحرام1446 ھ/18جولائی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچی  کا بطحا ءنام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بطحاء نام رکھنا درست ہے۔اس کامعنی ہے :کشادہ وادی/نالہ،جس میں ریت وکنکرہوں۔

   البتہ!بہتریہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اوردوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھاجائے ،اس سے امید ہے کہ  اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی  بچی کے شامل حال ہو گی۔

   بطحاء  کے معنی کے متعلق المغرب  فی ترتیب المعرب میں ہے: "(البطحاء) مسیل ماء فیہ رمل و حصی ومنھا بطحاء مکۃ " ترجمہ: بطحاء،ایسے پانی کی گزرگاہ جس میں ریت و کنکر ہوں، اسی سے ہے بطحاء مکہ ۔"(المغرب فی ترتیب المعرب،ص 45، دار الكتاب العربي)

   المنجدمیں ہے"البطحاء۔۔۔کشادہ نالہ،جس میں ریت اورچھوٹی کنکریاں ہو۔"(المنجد،ص61،مطبوعہ:لاہور)

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)

   صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں ، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“(بھار شریعت ، جلد3،حصہ 15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

   نوٹ : ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں ۔ اس میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے اسلامی نام بھی لکھے ہوئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھا جا سکتا ہے ۔ نیچے دئے گئے لنک سے یہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے ۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم