مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3092
تاریخ اجراء: 18ربیع الاول1446 ھ/23ستمبر2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچے کا نام"ذو الرین"رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ذوالرین نام نہ رکھا جائے کیونکہ "ذو " کا مطلب ہے" والا" اور"رین"کا مطلب ہے" میل کچیل "تو ذوالرین کا معنی ہوا "میل کچیل والا" اور ظاہر ہے کہ یہ معنی اچھا نہیں ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے اولاًبیٹے کانام صرف "محمد" رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں"محمد"نام رکھنے کی فضیلت اورترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اور ظاہریہ ہے کہ یہ فضیلت تنہانام محمدرکھنے کی ہے،پھرپکارنے کے لیےلڑکے کا نام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامْ کے اسمائے مبارکہ اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگانِ دین رِضْوَانُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔
المنجد میں ہے”الرین :میل کچیل۔"(المنجد ،ص326 ،خزینہ علم و ادب،لاہور)
کنز العمال میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة“ترجمہ:جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لئے اس کا نام محمد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے۔ (کنز العمال،ج 16،ص 422، مؤسسة الرسالة،بیروت)
رد المحتار میں مذکورہ حدیث کے تحت ہے” قال السيوطي: هذا أمثل حديث ورد في هذا الباب وإسناده حسن “ترجمہ: علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمۃ نے فرمایا:جتنی بھی احادیث اس باب میں وارد ہوئیں،یہ حدیث ان سب میں بہتر ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الحظر والاباحۃ،ج 6،ص 417،دار الفکر، بیروت)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
ممکن ہے کسی نے" ذوالنورین" نام رکھا و پکارا ہواور آپ کو ذوالرین سمجھ آیا ہو، ذوالنورین نام رکھنا درست ہے کیونکہ" ذو " کا مطلب ہے "والا" اور "نُورَین"یہ" نور" کی تثنیہ ہے اور" نور" کا معنی ہے روشنی ، تو اس اعتبار سے "ذوالنورین" کامطلب بنے گا "دو نوروں (دو روشنيوں )والا "اور "ذوالنورین"یہ حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کا لقب ہے ،اسے بطور نام رکھنا جائز ہے۔
ذوالنورین نام کے حوالے سے تفصیلی فتوی اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:
https://www.fatwaqa.com/ur/fatawa/bachon-ke-naam/bache-ka-naam-zunnurain-rakhna?tex
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا