Bache Ka Naam Uqban Rakhna Kaisa ?

لڑکے کا نام ”عقبان“ رکھنا کیسا؟

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1491

تاریخ اجراء:10شعبان ا لمعظم1445 ھ/21فروری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   لڑکے کا نام عقبان  رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عُقبان لفظ ”ع“ پر پیش  کے ساتھ ہو ،تو اس کا معنی ہے ’’آخر کل شئ یعنی ہر چیز کا آخر‘‘اور عِقبان ”ع“کے نیچے زیر کے ساتھ عُقاب (ایک پرندہ) کی جمع ہے۔ اس لحاظ سے یہ نام رکھنا جائز ہے،لیکن بہتر ہے کہ انبیاء کرام ، صحابہ کرام اور اولیاء کرام کے ناموں پر نام  رکھیں  کہ ان کی برکتیں حاصل ہوں۔ناموں کی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ کا مطالعہ فرمائیں۔ یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم