Bache Ka Naam Muhammad Shafi Rakhna

بچے کا نام"محمد شفیع"رکھنا

مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-3316

تاریخ اجراء:22جمادی الاولیٰ1446ھ/25نومبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچے کا نام محمد شفیع  یا محمد شفیع مصطفیٰ رکھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیٹے کا نام محمد شفیع  یا محمد شفیع مصطفیٰ رکھنا جائز ہے، کیونکہ”محمد“نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا مبارک نام ہے اور”شفیعاور”مصطفیٰ“ کو اس کے ساتھ  ملانا بھی جائز ہے۔شفیع کا معنی ہے:شفاعت کرنے/سفارش کرنے والا‘‘اور”مصطفیٰ“کے معانی یہ ہیں:چُنا ہوا، انتخاب کیا ہوا، برگزیدہ، پسندیدہ، مقبول۔

   البتہ بہتر یہ ہے کہ اولاً بیٹے کا نام صرف’’محمد‘‘ رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں نام’’محمد‘‘ رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اورظاہریہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام’’محمد‘‘ رکھنے کی ہے اورپھر پکارنے کے لیے مذکورہ بالا نام’’شفیع‘‘ رکھ لیجئے، اس طرح بھی پورا نام محمد شفیع ہو جائے گا۔

   ”شفیع“ کا معنیٰ  فیروز اللغات میں یوں کیا گیا:”شفاعت کرنے والا“(فیروز اللغات،ص892،فیروز سنز،لاھور)

   لفظِ’’مصطفی‘‘ کے متعلق فیروز اللغات میں ہے:’’(1)چنا ہوا۔انتخاب کیا ہوا۔برگزیدہ۔ پسندیدہ۔ مقبول۔‘‘(فیروز اللغات،ص1316،فیروز سنز،لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم