مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3137
تاریخ اجراء:27ربیع الاول1446ھ/02اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
محمدمنہا ل نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"محمدمنہال "نام رکھ سکتے ہیں ۔منہال ایک صحابی کانام بھی ہے(الاصابۃ فی تمییزالصحابۃ،ج06،ص249،بیروت) اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے۔اس سے امیدہے کہ ان کی برکت بچے کے شامل حال ہوگی۔
منہال کے لغت میں یہ معانی بیان کئے گئے ہیں:"انتہائی سخی و فیاض،وغیرہ۔ "
القاموس الوحید میں ہے"المنھال:اپنے جانوروں کو بکثرت پہلی بار پانی پلانے والا۔انتہائی سخی و فیاض۔"(القاموس الوحید،ص 1718،ادارہ اسلامیات،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا