Bache ka Naam "Ghulam Mustafa" Rakhna

بچے کا نام"غلام مصطفٰی"رکھنا

مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3259

تاریخ اجراء:05جمادی الاولیٰ1446ھ/08نومبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   غلام مصطفی  نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غلام  مصطفی نام رکھنا  جائز ہے کہ مصطفی،نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کامبارک نام ہے،اس کی طرف غلام کی اضافت کرنے کے بعدمطلب  بنے گا:"مصطفی کاغلام"اورواقعی ہم سب غلامانِ مصطفی(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔

   امام اہلسنت علیہ الرحمۃ  اس طرح کے سوال کے بارے میں فرماتے ہیں:"فقیرکے اس بارے میں تین رسالے ہیں جومیرے مجموعہ فتاوی میں ہیں۔ایک دربارہ غلام مصطفی،اوراس کاجوازدلائل سے ثابت کیاہے۔"(فتاوی رضویہ، ج24،ص669،رضافاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم