مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3259
تاریخ اجراء:05جمادی الاولیٰ1446ھ/08نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
غلام مصطفی نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غلام مصطفی نام رکھنا جائز ہے کہ مصطفی،نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کامبارک نام ہے،اس کی طرف غلام کی اضافت کرنے کے بعدمطلب بنے گا:"مصطفی کاغلام"اورواقعی ہم سب غلامانِ مصطفی(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔
امام اہلسنت علیہ الرحمۃ اس طرح کے سوال کے بارے میں فرماتے ہیں:"فقیرکے اس بارے میں تین رسالے ہیں جومیرے مجموعہ فتاوی میں ہیں۔ایک دربارہ غلام مصطفی،اوراس کاجوازدلائل سے ثابت کیاہے۔"(فتاوی رضویہ، ج24،ص669،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا