Bache Ka Naam Ghous Ahmed Rakhna

 

بچے کا نام "غوث احمد" رکھنا

مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3331

تاریخ اجراء: 01جمادی الاخریٰ 1446ھ/04دسمبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   غوث احمد نام رکھنا کیسا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غوث احمد نام رکھنے میں حرج نہیں۔البتہ! بہتریہ ہے کہ اولاًبیٹے کانام صرف"محمدیااحمد"رکھیں کیونکہ حدیث پاک میں تنہامحمد اوراحمدنام رکھنے کی فضیلت اورترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔اورپھرپکارنے کے لیےمذکورہ بالانام رکھ لیجیے۔

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)

   فتاوی رضویہ میں ہے "بہتریہ ہے کہ صرف محمدیااحمدنام رکھے اس کے ساتھ جان وغیرہ اورکوئی لفظ نہ ملائے کہ فضائل تنہاانھیں اسمائے مبارکہ کے واردہوئے ہیں۔"(فتاوی رضویہ،ج24،ص691،رضافاؤنڈیشن،لاہور)

   صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں ، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“ہار شریعت ، جلد3،حصہ 15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم