مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-3146
تاریخ اجراء:29ربیع الاول1446ھ/04اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عبدالصبور نام رکھنا کیسا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"الصبور"اللہ عزوجل کا صفاتی نام ہے،جس کا معنی ہے:"وہ جو گنہگاروں کو عذاب دینے میں جلدی نہیں فرماتا۔"اور "عبد"کا معنی ہے:بندہ۔پس یہ نام رکھنا جائز ہے۔
فتح الباری لابن حجر میں ہے” ومن أسمائه الحسنى سبحانه وتعالى الصبور ومعناه الذي لا يعاجل العصاة بالعقوبة وهو قريب من معنى الحليم“ترجمہ: اللہ سبحانہ وتعالی کے اسمائے حسنی میں سے ایک اسم "الصبور"ہے،جس کا معنی ہے :وہ جو گنہگاروں کو عذاب دینے میں جلدی نہیں فرماتا،اور یہ حلیم کے معنی کے قریب ہے۔ (فتح الباری،ج 13،ص 361،دار المعرفۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا