مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-507
تاریخ اجراء: 28 جمادی الاخری
1443ھ/01فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے
ہم نے اس کا نام محمدحمزہ رکھاہےلیکن وہ بہت زیادہ روتاہے گھروالے
کہتے ہیں کہ اس کا نام بدل دو،ایساکرناکیساہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
محمدحمزہ نام رکھناشرعاًجائز
ہے،حمزہ،نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے
پیارے صحابی ،چچاکانام ہے اوراچھوں کے نام پرنام رکھنے کی حدیث
پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے،لہذااس سے برکت کی امیدرکھی
جائے ۔اوریہ کہنا کہ یہ
نام بھاری ہے، اس لیے بدل دیا جائے،یہ درست نہیں ہے ،نام بھاری نہیں
ہواکرتے۔پھر بلاوجہ یہ نظریہ رکھنا کہ اس نام کی وجہ سے بچہ روتاہے یہ
بدشگونی لیناہے، جس کی
شرع میں ممانعت ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا