Azza Naam Rakhna Kaisa Hai ?

عزۃ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1354

تاریخ اجراء:       18جمادی الاخریٰ1444 ھ/11جنوری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    ” عزَّۃ “نام کامعنی بتادیجیے ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِs الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عِزَّۃ“عین کے نیچے کسرہ ہوتواس کا معنی عزت و شرافت ہے۔

اورعین پرزبرکے ساتھ صحابیات کانام ہے ۔مثلاام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہاکی بہن حضرت عزہ بنت ابی سفیان  رضی اللہ تعالی عنہما۔(صحیح مسلم ،حدیث نمبر:1449،ج02،ص1073،داراحیاء التراث العربی،بیروت)

   اورایک صحابیہ کانام "عزۃ بنت خایل"ہے۔رضی اللہ تعالی عنہا۔(المعجم الاوسط،حدیث نمبر:6284،ج06، ص237، دارالحرمین،قاہرہ)

   لہذا” عَزَّہ “ نام  رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم