مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1244
تاریخ اجراء: 13ربیع الثانی 1444 ھ/09نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میری
بڑی بیٹی کا نام”عائشہ کنول “اور چھوٹی بیٹی
کانام ”افشاں کمل “ ہے کیا یہ
نام درست ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
”عائشہ کنول “نام درست ہےعائشہ کامعنی ”خوشحال “ہے
اور یہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ
کا نام بھی ہے اور کنو ل ایک پھول کا نام ہے ۔
اور"
افشاں" کا معنی اردو لغت
میں ہے:جوچیزچھڑکی جائے ۔سونے چاندی کابرادہ وغیرہ
۔اور"کمل"یہ ایک پھول کانام ہے ۔اورکمبل
وغیرہ کے معنی میں بھی آتاہے ۔
بہرحال
"افشاں کمل" نام رکھناتوجائزہے لیکن معنی کے اعتبارسے زیادہ موزوں
نہیں ۔اس لیے بہتر یہ ہے کہ افشاں کمل کی جگہ
نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی
صاحبزادیوں، صحابیات اور اللہ کی نیک بندیوں
میں سے کسی کے نام پر اپنی بچی کانام رکھ لیں کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام
رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا