مجیب: مولانا محمد علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2535
تاریخ اجراء: 24شعبان المعظم1445 ھ/06مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عائشہ بتول نام رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عائشہ
بتول نام رکھنا بلاشبہ جائز، بلکہ نسبت سے رکھا جائے، تو باعثِ ثواب و برکات
بھی ہے۔ عائشہ ، ام المؤمنین، زوجہ رسول(صلی اللہ
تعالی علیہ وآلہ وسلم)، بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا
نام ہے ۔اور بتول، حضرت فاطمۃ الزہرا اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا لقب ہے، ان کی
نسبت سے یہ نام رکھا جائے، توان مقدس ہستیوں کی برکت بھی
بچی کی زندگی میں شامل ہونےکی قوی امید
ہے۔
اسد الغابہ میں ہے:
’’عائشة بنت أبي بكر الصديق: الصديقة بنت الصديق أم المؤمنين،
زوج النبي صلى الله عليه وسلم وأشهر نسائه ‘‘ ترجمہ: عائشہ بنت ابو
بکر صدیق (رضی اللہ عنہ) یہ صدیقہ بنت صدیق
ہیں، ام المؤمنین ، نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی زوجہ اورآپ علیہ الصلاۃ والسلام کی ازواج میں
سب سے مشہور ہیں۔(اسد الغابہ، جلد7، صفحہ
186، دار الكتب العلمية)
تاج العروس میں ہے: ’’والبتول۔۔
سميت مريم العذراء "البتول" رضي الله تعالى عنها۔۔ لقبت
فاطمة بنت سيد المرسلين۔۔ الخ ‘‘ ترجمہ: بتول
۔۔ کنواری حضرت مریم رضی اللہ عنہا کو بتول کہا
جاتا ہے۔۔ (یونہی) حضرت فاطمہ بنت سید
المرسلین(صلی اللہ تعالی علیہم وآلہ وسلم) کا لقب
بھی بتول ہے۔(رضی اللہ عنہا)(تاج
العروس: (مادة : ب، ت، ل)ج 28،ص 52،مطبوعہ دار الهدایہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا