مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1198
تاریخ اجراء:28ربیع الاول1444ھ/25اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایان نام رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایان،عام طورپریہ حرف استفہام ہے یعنی اس کے
ذریعے کسی چیزکے متعلق سوال کیاجاتاہے اوراس وقت اس کامعنی ہوتا ہے
"کب"۔قرآن پاک میں یہ لفظ کئی مقامات پراستعمال
ہواہے ،وہاں اس کامعنی "کب"ہی ہے چنانچہ ایک مقام
پرہے (یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ
اَیَّانَ مُرْسٰىهَا)ترجمہ کنزالایمان: تم سے
قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی
ہے۔( سورۃ النازعات،پ30،آیت42)
اورکبھی یہ شرط کے
معنی میں بھی استعمال ہوتاہے ۔اس وقت اس کامعنی
ہوتاہے "جب"یا"جس وقت"
لہذامعنی کے اعتبارسے
یہ کسی کانام رکھنے کے لیے موزوں نہیں ہے ۔اس کے
بجائے نیک لوگوں کے نام پرنام رکھاجائے کہ حدیث پاک میں اس
کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔
لڑکے کانام رکھناہوتواولاصرف
نام"محمد"رکھیے تاکہ اس کے فضائل وبرکات حاصل ہوں ،پھرپکارنے کے
لیے انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام ،صحابہ کرام
علیہم الرضوان اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے ناموں
میں سے کسی کے نام پرنام رکھ لیجیے۔
اور بچیوں کے نام صحابیات وازواج مطہرات رضی اللہ
تعالی عنہن اورنیک بیبیوں میں سے کسی کے نام
پر نام رکھیں ، تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں ۔
مشورہ : دعوتِ
اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے کے احکام“حاصل
کریں ، اس میں بہت سے نام دیے گئے ہیں ،وہاں سے
دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھ لیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا