Arshman Naam Rakhne Ka Hukum ?

عرشمان نام رکھنے کا حکم

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری عطاری

فتوی نمبر:Web-891

تاریخ اجراء: 12رمضان المبارک1444 ھ/03اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عرشمان نام رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عرش:عربی زبان کا لفظ ہے، اردو اور فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہے، اس کے معنی چھت، تخت، آسمان وغیرہ کے آتے ہیں۔

   مان:سنسکرت اور اردو  زبان کا لفظ ہے،اس کے معنی عزت،قدر،منزلت،خاطر تواضع اور غرور و تکبر وغیرہ کے ہیں ۔

   چونکہ یہ نام برے معنی کا بھی احتمال رکھتا ہے اس لئے یہ نام نہ رکھیں۔اس کے بجائےمعروف اسلامی ناموں میں سے کوئی نام رکھیں ۔یاد رکھئے!شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے۔ اگر انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر نام ہو تو اچھا ہے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی۔ناموں کےاحکام جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنےکےاحکام‘‘ کامطالعہ فرمائیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم