مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2235
تاریخ اجراء: 20جمادی الاول1445 ھ/05دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اقصی کا معنی ہے :دوردراز ،انتہاء،آخری
درجہ۔ ان معانی کے اعتبار سے تو یہ نام رکھنے میں
کوئی حرج نہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات وازواج مطہرات رضی اللہ
تعالی عنہن اورنیک بیبیوں میں سے کسی کے نام
پر رکھیں ، تاکہ ان کی
برکتیں حاصل ہوں ۔
نوٹ:دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ
المدینہ سےکتاب ”نام رکھنے کے احکام“حاصل کریں ، اس میں
بہت سے نام دیے گئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھا جاسکتا ہے ۔
فیروز اللغات میں
ہے”اقصی:بہت دُور۔(فیروز اللغات،ص 105،فیروز سنز،لاہور)
القاموس الوحید میں ہے”الاقصی:دور دراز۔اقصی الشئی:آخر،انتہا،آخری
درجہ۔(القاموس الوحید،ص
1323،ادارہ اسلامیات،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا