مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1638
تاریخ اجراء:30شوال المکرم1445 ھ/09مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عاقب نام رکھنا بالکل
درست ہے۔یہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ناموں میں سے ایک نام
ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عاقب نام رکھنا بالکل درست ہے۔یہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ناموں میں سے ایک نام ہے۔
بخاری
شریف میں حضرت جبیر بن مطعم رضی اﷲ
تعالیٰ عنہ سےروایت ہے کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ
علیہ وسلم نے فرمایا:”لی
خمسۃ اسماء : انا محمد واحمد وانا الماحی الذی یمحو اللہ
بی الکفر وانا الحاشر الذی یحشر الناس علی قدمی
وانا العاقب“یعنی میرے پانچ نام ہیں:میں ’’محمد
‘‘ و ’’احمد‘‘ ہوں اور میں ’’ماحی‘‘ ہوں کہ اﷲ
تعالیٰ میری و جہ سے کفر کو مٹاتا ہے اور
میں’’حاشر‘‘ہوں کہ میرے قدموں پر سب لوگوں کا حشر ہو گا اورمیں ’’عاقب‘‘
(یعنی سب سے آخری نبی) ہوں۔“(صحیح بخاری، حدیث 3532، صفحہ 578،
مطبوعہ:ریاض)
سیدی
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں:’’اجلّہ ائمہ
بخاری و مسلم وترمذی ونسائی وامام مالک و امام احمد وابوداؤد
طیالسی وابن سعد و طبرانی وحاکم وبیہقی وابو
نعیم وغیر ہم حضرت جبیر بن مطعم رضی اﷲ
تعالی عنہ سے راوی، رسول اﷲصلی اللہ تعالی
علیہ وسلم فرماتے ہیں: ان
لی اسماء انا محمد و انا احمد وانا الماحی الذی یمحو
ﷲ بی الکفر وانا الحاشر الذی یحشر الناس
علٰی قدمی وانا العاقب الذی لیس بعدہ نبی بیشک میرے متعدد نام ہیں،
میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی ہوں کہ اﷲ
تعالٰی میرے سبب سے کفر مٹاتا ہے، میں حاشر ہوں
میرے قدموں پر لوگوں کا حشر ہوگا، میں عاقب ہوں اور عاقب وہ جس کے بعد
کوئی نبی نہیں صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
۔‘‘(فتاوی رضویہ،جلد15،صفحہ647،رضا
فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا