مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1225
تاریخ اجراء: 06ربیع الثانی1444 ھ/02نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
Ansa نام کا کیا معنی ہے
اور بچی کا یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لغت میں "انسہ"لفظ ملاہے ۔(نون کے نیچے
کسرہ کے ساتھ)جس کامعنی ہے:پاکیزہ طبیعت والی لڑکی
۔لہذا"انسہ" نام رکھ سکتے ہیں ۔مصباح اللغات
میں ہے : "الْاَنِسَةُ: پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔"(مصباح
اللغات،ص 45،مطبوعہ لاہور)
البتہ !حدیث پاک
میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی
گئی ہے لہذا
بہتریہی ہے کہ بچی کا
نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ سلم
کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں،
صحابیات رضی اللہ عنہن اور
نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ امیدہے اس کی وجہ سے
نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو
گی۔
مشورہ : دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ سےکتاب ”نام
رکھنے کے احکام“حاصل کریں ، اس میں بہت سے نام ذکرکیے گئے
ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا