مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2530
تاریخ اجراء: 01شعبان المعظم1445 ھ/12فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیٹی کا نام "انیسہ (Aneesa)"رکھ سکتے ہیں یا نہیں
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انیسہ (Aneesa)کا
معنی ہے :"انسیت دینے والی ،ہر وہ چیز جس سے
انسیت حاصل کی جائے۔"معنی کے اعتبار سے یہ نام
رکھنے میں حرج نہیں ،البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات
یا نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھیں کہ
حدیث پاک میں نیک لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب
دلائی گئی ہے۔
القاموس الوحید میں
ہے :”الانیس :انسیت بخشنے والا ، ہر وہ چیز
جس سے انسیت حاصل کی جائے ،الانیسۃ:یہ انیس کی مؤنث ہے ۔(القاموس الوحید،صفحہ
138، مطبوعہ لاہور )
مسند الفردوس میں
ہے :” تسموا بخیارکم “یعنی :اچھوں
کے نام پر نام رکھو۔(مسند الفردوس ، جلد02،صفحہ 58، حدیث
2328، دارالکتب العلمیہ ، بیروت )
نوٹ:نام رکھنے کے حوالے سے مکتبۃ المدینہ سے شائع
کردہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام
‘‘کا مطالعہ کریں اس میں بہت سے
اچھے نام بھی آپ کو
مل جائیں گے۔
کتاب ڈاؤ ن لوڈ کرنےکا لنک درج
ذیل ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا