Aneesa Naam Rakhna Kaisa Hai ?

انیسہ (Aneesa) نام رکھنا کیسا؟

مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2530

تاریخ اجراء: 01شعبان المعظم1445 ھ/12فروری2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بیٹی کا  نام "انیسہ (Aneesa)"رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   انیسہ (Aneesa)کا معنی ہے :"انسیت دینے والی ،ہر وہ چیز جس سے انسیت حاصل کی جائے۔"معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے میں حرج نہیں ،البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات یا نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھیں کہ حدیث پاک میں نیک لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔

   القاموس الوحید میں ہے :”الانیس :انسیت بخشنے والا ، ہر وہ چیز جس سے انسیت حاصل کی جائے ،الانیسۃ:یہ انیس کی مؤنث ہے ۔(القاموس الوحید،صفحہ 138، مطبوعہ لاہور )

   مسند الفردوس میں ہے :” تسموا بخیارکم “یعنی :اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(مسند الفردوس ، جلد02،صفحہ 58، حدیث 2328، دارالکتب العلمیہ ، بیروت )

     نوٹ:نام رکھنے کے حوالے سے  مکتبۃ المدینہ  سے شائع  کردہ  کتاب ’’نام رکھنے کے احکام ‘‘کا مطالعہ کریں اس میں بہت سے  اچھے نام بھی  آپ کو مل جائیں گے۔ 

   کتاب ڈاؤ ن لوڈ کرنےکا لنک درج ذیل ہے۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم