مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1652
تاریخ اجراء:29شوال المکرم1445 ھ/08مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم اپنی بچی
کا نام عنائزہ رکھنا چاہتے ہیں، اس نام کے معنی کیا ہیں
اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
”عَنائز“، ”عَنِیزَہ “(عین
پر زبر کےساتھ ) کی جمع ہے جس کا معنی ہے : ’’ مصیبت میں مبتلا عورتیں
‘‘ یہ نام رکھنا مناسب نہیں
ہے،اس کی بجائے ازواج مطہرات
یا صحابیات رضی اللہ عنہن
میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے تاکہ نام کے ساتھ نسبت کی
برکتیں بھی ملے۔
المنجد
میں ہے: ’’ العنیز : مصیبت میں مبتلا ‘‘(المنجد(عربی اردو)، صفحہ589، مطبوعہ ،لاہور )
بابرکت
ناموں کی تفصیل سے متعلق
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کا مطالعہ
فرمائیں۔ درج ذیل لنک پر کلک کرکے یہ رسالہ ڈاؤن لوڈ
کیا جاسکتا ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا