مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1749
تاریخ اجراء:15ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/22جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
امشال فاطمہ نام کا کیا معنی ہے؟کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ نام رکھنادرست نہیں ہے، خاص لفظ ’’امشال‘‘ عربی لغت میں نہیں ملا، البتہ اس کے اصلی حروف ”مشل“ ہیں اور مشل کے مختلف معنیٰ اچھے نہیں، جیسے: بہت دھتکارنے والا ،کم گوشت والاہونا، دبلا پن، تھوڑا دوہا ہوا ، وغیرہ۔
بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات،شہزادیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ہے۔اس سے امید ہے کہ اچھے نام اور ان بزرگ ہستیوں کی برکتیں نصیب ہوں۔
مختلف ناموں کے احکام و معانی جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا