Amal Fatima Naam Rakhna Kaisa ?

امل فاطمہ نام رکھنا کیسا؟

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-2391

تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1445 ھ/23جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچی کانام امل فاطمہ رکھ سکتے ہیں؟یہ نام  رکھناکیساہے؟رہنمائی فرمادیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   امل فاطمہ نام رکھنادرست ہے۔امل کامعنی امیدہے،معنی کے اعتبار سےیہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔البتہ بہتر یہ ہے کہ اکیلا فاطمہ نام رکھ لیا جائے یا  پھر  کوئی ایسانام رکھا جائے جو کہ  نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر  ہو ، مثلاًعائشہ ،خدیجہ، وغیرہ کہ اس کی وجہ سے ان  بزرگ  خواتین کی برکتیں  بھی شامل حال ہو ں گی۔

   المنجد   میں امل کا معنی بیان ہوا:”الاَمل و الاُمل:امید:جمع آمال۔“(المنجد،صفحہ36،مطبوعہ خزینہ علم و ادب )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم