مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1333
تاریخ اجراء: 05شعبان المعظم1445 ھ/16فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عالیہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں
اور اس کا معنی کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
’’عالیہ ‘‘نام
رکھنا جائز ہے، ”عالیہ“ کامعنیٰ ہے بلند حصہ، ایک
تابعیہ بزرگ خاتون کا نام بھی
عالیہ ہے۔
تاج العروس میں
ہے:”(والعالیۃ: اعلی القناۃ) واسفلھا
السافلۃ“یعنی عالیہ کا مطلب نیزہ کا بلند
حصہ ہے اور اس کے نچلا حصہ سافلہ ہے۔(تاج العروس، جلد39،صفحہ
40،مطبوعہ:بیروت)
تہذیب
التہذیب میں ہے:”العالية بنت سبيع
روت عن ميمونة في الأهاب وعنها ابنها عبد الله بن مالك بن حذافة قال العجلي مدنية
تابعية ثقة “یعنی عالیہ بنت سبیع نے حضرت
میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی اور ان سے ان کے
بیٹے عبد اللہ بن مالک بن حذافہ نے روایت کی، عجلی نے
فرمایا:یہ مدنیہ، تابعیہ اور ثقہ ہیں۔ (تھذیب
التھذیب، جلد4،صفحہ 680،مطبوعہ: مؤسسۃ الرسالہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا