Albaksh Naam Rakhna Kaisa?

"البخش"نام رکھنا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-315

تاریخ اجراء:04جُمادَی الاُولٰی1443ھ/09دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچے کا نام البخش رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بچے کا نام ’’البخش‘‘ رکھ سکتے ہیں۔ تاہم مستحب یہ ہے کہ بچے کا اصل نام ’’محمد‘‘  رکھیں اور پکارنے کے لیے  انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام علیہم الرضوان یا بزرگانِ دین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے، اس  طرح ’’محمد‘‘ نام کی برکات بھی ملیں گی اور اس نام کی وجہ سے دنیا و آخرت میں  انعامات و اکرامات بھی ملیں گے اور بچے کی زندگی میں مبارک  ہستیوں کی برکت بھی شامل ہو گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم