Aiza Naam Rakhna Kaisa Hai ?

عائزہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچی کا نام ” عائزہ  “ رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عائزہ ” عوز “ سےمونث اسمِ فاعل کاصیغہ ہے ، جس کا معنی ” محتاج اور ناکام عورت “ ہے ، اس لیےبچی کا نام عائزہ  “ رکھنا درست نہیں ہے کیونکہ برے معنی والے نام رکھنا ممنوع ہے ۔بہتریہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات اور اللہ پاک کی نیک بندیوں میں سے کسی ایک کے نام پر رکھا جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم