Ahmed Yasin Naam Rakhne Ka Hukum

احمد یٰسین نام رکھنے کا حکم

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-2035

تاریخ اجراء: 15ربیع الاول1445 ھ/02اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      کیا احمد یٰسین نام رکھ سکتے ہیں ،پکارنے کے لیے یٰسین  پکار سکتے ہیں؟    

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   احمد کے ساتھ   ”یٰسین“نام رکھنامنع ہے، کیونکہ لفظ ”یٰسین“حروف مقطعات  میں سے ہے ،جس کامعنی معلوم نہیں،اوریہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور جب معنی معلوم نہیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کاایسا معنی ہو،جونبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ پرصادق نہ آسکے۔(ملخص ازفتاوی رضویہ،ج 24،ص 680،681،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

   لہذا  احمد نام ہی رکھ لیا جائے کہ احمد نام رکھنے میں یہ اندیشہ بھی نہیں اوراس  کے احادیث مبارکہ میں  فضائل بھی بیان کیے گئے ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم