Ahmed Raza Aur Ahmed Mubasher Naam Rakhna Kaisa?

احمدرضااوراحمدمبشرنام رکھناکیسا؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1094

تاریخ اجراء:23صفرالمظفر1444 ھ/20ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   محمد احمد رضا  اور محمد احمد مبشر نام رکھنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   محمد احمد رضا اور محمد احمد مبشر نام رکھنا بلاشبہ جائز ہے۔ہاں یہ ذہن میں رہے کہ ہمارے اسلاف دو،دو،تین تین ناموں پرمشتمل نام نہیں رکھتے تھے بلکہ سادہ ایک لفظ کے نام ہوتے تھے ۔ لیکن اگردو،دو،تین تین ناموں پرمشتمل نام بھی رکھ لیاتواس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔فتاوی رضویہ میں ہے” دودوتین تین ناموں پرمشتمل نام رکھنا جیسے محمدعلی حسین اس کابھی رواج سلف کبھی نہ تھا سادے ایک لفظ کے نام ہوتے تھے۔“ (فتاوی رضویہ،ج 24،ص 669،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم