مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-1089
تاریخ اجراء:22صفرالمظفر1444 ھ/19ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
”افزان “نام
کا کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
افزان بظاہر ایک بے معنی لفظ ہے ۔ اس کی ہیئت عربی یا
فارسی کی ہے مگر ان لغات
میں یہ مذکور نہیں ہے۔ لہذا یہ نام نہ رکھا
جائے۔ آپ اس کے علاوہ انبیاء وصحابہ نیک لوگوں کے ناموں پر
کوئی نام رکھ لیں ۔ نام رکھنے کے حوالے سے اسلامی
تعلیمات یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ تعالی
علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تسموا
بخیارکم، یعنی اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ لہذا بچے کا نام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک
نام، صحابہ کرام کے مبارک نام یا دیگر نیک و صالح بزرگوں کے نام پر رکھیں کہ اس کی برکات
بھی حاصل ہوں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب "نام
رکھنے کے احکام" میں اپنے کو ایسے کثیر نام مل جائیں
گے۔ ان میں کوئی نام رکھ لیجئے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا