Afzan Name Meaning In Urdu

افزان  نام رکھناکیساہے؟

مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1089

تاریخ اجراء:22صفرالمظفر1444 ھ/19ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ”افزان “نام کا کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   افزان بظاہر ایک بے معنی لفظ ہے ۔  اس کی ہیئت عربی یا فارسی  کی ہے مگر ان لغات میں یہ مذکور نہیں ہے۔ لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ آپ اس کے علاوہ انبیاء وصحابہ نیک لوگوں کے ناموں پر کوئی نام رکھ لیں ۔ نام رکھنے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تسموا بخیارکم، یعنی اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ لہذا بچے کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام، صحابہ کرام کے مبارک نام یا دیگر  نیک و صالح بزرگوں  کے نام پر رکھیں کہ اس کی برکات بھی حاصل ہوں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب "نام رکھنے کے احکام" میں اپنے کو ایسے کثیر نام مل جائیں گے۔ ان میں کوئی نام رکھ لیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم