مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-3376
تاریخ اجراء: 16جمادی الاخریٰ 1446ھ/19دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عدن فاطمہ نام رکھنا کیسا؟ اور اس کا معنی بھی بتا دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"عدن فاطمہ"نام رکھ سکتے ہیں،البتہ!بہتریہ ہے کہ صرف فا طمہ نام رکھیں کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کافرمایاگیاہے اوراس سے امیدہے کہ اچھوں کی برکت بچی کے شامل حال رہے گی ۔
"عَدن"جنت کایاجنت میں ایک خاص مقام کانام ہے ۔اورفاطمہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کامبارک نام ہے ۔
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
بہار شریعت میں ہے ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔“(بہار شریعت ، جلد3، حصہ15،صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
تفسیر صراط الجنان میں ہے" ایک قول یہ ہے کہ ’’عَدن‘‘ جنت میں ایک خاص جگہ کا نام ہے اور ایک قول یہ ہے کہ عدن جنت کی صفت ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے ایک روایت یہ ہے کہ جنتیں آٹھ ہیں اورا ن کے نام یہ ہیں (1) دارُ الجلال۔ (2) دارُ القرار ۔ (3) دارُ السلام۔ (4) جنتِ عدن۔ (5) جنتِ مأویٰ۔ (6) جنتِ خُلد۔ (7) جنتِ فِردَوس۔ (8) جنتِ نعیم۔ "(تفسیر صراط الجنان، جلد 4، صفحہ179،180،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا