مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-1957
تاریخ اجراء: 17صفرالمظفر1445ھ /04ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ابرش نام رکھ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ابرش کا معنیٰ ہے : مختلف رنگوں والا ، سرخ سیاہ دانوں والا وغیرہ۔
بہترہے کہ اس نام کی جگہ کوئی
اوراچھے معنیٰ والانام رکھ لیاجائے،یادرہے کہ
اگرلڑکاپیداہوتوانبیائے کرام علیہم الصلوة والسلام کے
اسمائے طیبہ اورصحابہ و تابعین و بزرگانِ دین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پراورلڑکی
پیداہو ،تو ازواجِ مطہرات و نیک خواتین رضی اللہ تعالی
عنہن کے
ناموں پر نام رکھنابہترہے۔
لسا ن العرب میں ہے :" برش: البرش والبرشة: لون
مختلف، نقطة حمراء وأخرى سوداء أو غبراء أو نحو ذلك. والبرش: من لمع بياض في لون
الفرس وغيره أي لون كان إلا الشهبة، وخص اللحياني به البرذون، وقد برش وابرش وهو
أبرش ؛ الأبرش: الذي فيه ألوان وخلط، والبرش الجمع۔"( لسا ن العرب ، جلد 6 ،صفحہ
264 ، مطبوعہ بیروت )
المعجم
الوسیط میں ہے "برش ،برشاوبرشۃ:سرخ ،سیاہ دانوں والاہونا۔ھوابرش "(المعجم الوسیط،ص77، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا