مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1211
تاریخ اجراء:02ربیع الثانی1444ھ/29اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ابیحہ فاطمہ نام رکھنا
کیساہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
درست تلفظ ابیہہ ہے یعنی "ح" کی بجائے
"ہ" پڑھیں گے، اس کےمعنی سمجھدار کے ہیں اوریہ نام رکھنا درست ہے ۔
البتہ
!بہتریہ ہے کہ بچی کا نام
نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج
مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک
خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام
پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے
نیزامیدہے کہ اچھے نام
کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کےشامل حال ہو گی۔
نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ
کیجئے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا