Tikoni Scarf Pehen Kar Namaz Parhna Kasia Hai ?

تکونی اسکارف پہن کر نماز پڑھنا کیسا ؟

مجیب: مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کاتکونی اسکارف کواس طرح پہن کر نماز پڑھنا کہ اسکارف کے دونوں پلو ؤں کو گردن پر سیفٹی پِن کے ساتھ ملا لیا جائے اوراس کے دونوں کنارے سینے پر لٹکتے ہوں ، کیا یہ صورت سَدل میں آئے گی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیان کی گئی صورت میں جب دونوں پلو ؤں کو سیفٹی پن لگا کر ملا دیا تو یہ سدل سے نکل گیا کیونکہ چادر ، مفلروغیرہ جو کپڑےاُوڑھے جاتے ہیں ، پہنے نہیں جاتے ان میں سدل کی تعریف میں دونوں پلوؤں کو ملائے بغیر لٹکانے کی قید ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم