مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1998
تاریخ اجراء: 29صفرالمظفر1445ھ /16ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورتیں بالوں میں پن ڈال کر ہیئر
اسٹائل کرتی ہیں پھر اسی حالت میں وضو کرتی ہیں
تو کیا اس طرح سر کا مسح ہوجائے گا
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عام
طورپر پورے سر پر پن نہیں لگائے جاتے بلکہ کچھ حصے پر لگائے جاتے ہیں
اور عموما بقدر فرض(یعنی
چوتھائی سر) یا اس سے زائد
حصہ خالی ہوتا ہے تو اس پر تر ہاتھ پھیر دینے سے سرکا
مسح ہوجائے گا یعنی فرض ادا ہوجائے گا۔ البتہ! پورے سرکا مسح
کرنا سنت موکدہ ہے،پن لگے ہونے کی
صورت میں پورے سرکا مسح نہ ہوتاہو توان کواتارکرمسح کیا جائے،اوراتارے
بغیرایک آدھ دفعہ اس طرح مسح کرنا براہے اور پورے سرکا مسح نہ
کرنے کی عادت بنالینے کی
صورت میں گنہگارہوں گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم