مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2084
تاریخ اجراء:
02ربیع الثانی1445 ھ/18اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ میرا بیٹا آپریشن سے 4
ستمبر کو پیدا ہوا ہے اور مجھے سوا مہینے تک period اتنے نہیں آ رہے تھے بلکہ دو تین
دن چھوڑ کے آرہے تھے وہ اس طرح کہ 6 September سےخون بالکل رک گیا اور پھر 9 october کو لیکوریا کی شکایت
ہو گئی تو پھر میں نے ایک مہینہ چار دن کے بعد9 October کو غسل کر لیا
اب مجھے دوبارہ 13 اکتوبر کو period آگئے ہیں تو اب میں کیا کروں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں
دوبارہ اگر آپ کا خون صرف 13اکتوبرکوآیا
اور13اکتوبرکو ہی رک گیا تھا تب تویہ سارے دن
(4ستمبرسے13اکتوبرتک)نفاس ہی کے شمار کئے جائیں گے،کیونکہ
4ستمبر سے 13اکتوبر تک 40ہی دن بنتے ہیں جو کہ نفاس کی زیادہ
سے زیادہ مدت ہے ۔اوراگر 13اکتوبر
کے بعد بھی خون جاری رہا تو اس میں دو صورتیں ہوں
گی:
(1) اگر آپ کا یہ پہلا بچہ ہے تب
اس میں سے 40دن (4ستمبرسے13اکتوبرتک) نفاس اور باقی استحاضہ شمار کیا
جائیگا۔
(2) اور اگرآپ کے ہاں پہلے بھی بچہ
ہوچکا ہےتو آخری بچے کے وقت جتنے دن خون آیا تھا اتنے دن نفاس کے شمار
ہوں گے اور باقی استحاضہ ۔
مثال کے طور پر پچھلی بار آپ کو 30 دن
خون آیا تھا اور اب کی بار 40 سے بھی اوپر چلا گیا تو اس
بار بھی 30 دن نفاس کے شمار ہوں گے اور 30 سے اوپر والے سارے دن استحاضہ کے
ہوں گے لہذا تیسویں روز سے چالیسویں روز تک کی
نمازوں کی قضا پڑھنی ہوگی ۔
نوٹ : حیض اور نفاس کے لیے یہ
ضروری نہیں کہ خون لگاتار جاری ہو بلکہ وقفہ وقفہ سے بھی آسکتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم