مجیب: مفتی ابو محمد علی اصغر عطّاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ
مئی 2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں
کہ یہ مسئلہ کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نفل نماز کے دوران ماہواری
آگئی، تو وہ نماز فاسد ہوگئی اور بعد میں پاکی کے ایام
میں اس نفل نماز کی قضا کرنی ہوگی۔سوال یہ ہے
کہ ان نفل نمازوں میں، سنتیں بھی شامل ہیں یا نہیں؟شرعی
رہنمائی فرما دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت
کے مطابق جس طرح نفل ادا کرتے وقت ماہواری شروع ہو جائے، تو نفل کی
دوبارہ قضا کرنا، پاکی کے ایام میں ضروری
ہوتا ہے،اسی طرح سنتیں ادا کرتے وقت بھی جب حیض آگیا، تو اس سے سنتیں
فاسد ہو جائیں گی اور ان کی بھی قضا کرنا لازم
ہوگی۔کیوں کہ نفل شروع کرنے سے واجب ہو گئے تھے سنتوں کا
بھی یہی معاملہ ہے۔(رد المحتار علی الدر
المختار،2/574-تبیین الحقائق، 1/234-بہارِ شریعت،1/456)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم