Namaz Ke Waqt Me Haiz Aa Jaye To Namaz Ka Hukum

نماز کا وقت شروع ہوگیا مگرعورت نے ابھی ادا نہیں کی ،اسی حالت میں حیض آ گیا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟

مجیب: ابو مصطفیٰ ماجد رضا عطاری مدنی  

فتوی نمبر:Web-114

تاریخ اجراء: 24جمادی الاخری 1443 ھ  /28 جنوری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوگیا اور عورت نے نماز شروع نہیں کی اور حیض شروع ہوگیا تو کیا اس نماز کی قضا فرض ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    پوچھی گئی صورت میں اس نماز کی قضا فرض نہیں ۔

    بہار شریعت میں ہے :’’نماز کا آخر وقت ہوگیا اور ابھی تک نماز نہیں پڑھی کہ حیض آیا یا بچہ پیداہو تو اس وقت کی نماز معاف ہوگئی ۔‘‘(بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ :380،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم