مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2319
تاریخ اجراء: 17جمادی الاول1445 ھ/02دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نامحرم
کی نظر پڑ نے سے عورت کاوضو نہیں ٹوٹے گا ۔ہاں البتہ
یہ خیال رہے کہ کسی عورت
کا بے پردہ کسی نامحرم کے
سامنےقصدا آنا جانا،یہ
ناجائز اور گناہ کا کام ہے ۔اورگناہ کی صورت میں اس سے توبہ
لازم ہے اورباوضوسےکوئی گناہ سرزد ہوجائے،جس کی وجہ سے اس کاوضونہ
ٹوٹے تب بھی دوبارہ وضو کرنا بہتر ہے
۔در مختار مع رد المحتار میں ہے” وصفتها أي الطهارة۔۔۔مندوب
في نيف وثلاثين موضعا۔۔۔منها بعد كذب وغيبة ۔۔۔
وبعد كل خطيئة“ ترجمہ:تیس سے زائد مواقع پر وضو کرنا
مستحب ہے،ان میں سے کچھ یہ ہیں:جھوٹ،غیبت اور ہر گناہ کے
بعد وضو کرنا مستحب ہے۔(الدر المختار مع
رد المحتار،کتاب الطھارۃ،ج 1،ص 89،90،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم