Makhsoos Ayyam Mein Umrah Ki Niyat Karna

مخصوص ایام میں عمرہ کی نیت کرنا

مجیب: سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-747

تاریخ اجراء:14جماد  ی الاوّل1444 ھ  /09دسمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر عمرے پر جاتے ہوئے عورت کے مخصوص ایام ہوں تو حالت حیض میں عمرہ کی نیت کا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر عمرے پر جاتے ہوئے عورت ماہواری کی حالت میں ہو، تو اس پر بھی لازم ہے کہ وہ عمرے کے احرام کی نیت کرےاور میقات سے احرام کی حالت میں  ہی گزرے  اور احرام کی پابندیاں برداشت کرے۔ البتہ فی الحال یہ عمرہ نہیں کرسکتی، بلکہ ہوٹل میں رہ کر پاک ہونے کا انتظار کرے، جب پاک ہوجائے اس کے بعد غسل کرکے عمرہ ادا کرے اور عمرہ کرنے کے بعد تقصیر کرکے احرام سے باہر ہو ۔ اس وقت تک احرام کی پابندیوں میں ہی رہے گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم