مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-357
تاریخ اجراء:19جُمادَی الاُولٰی1443ھ/24دسمبر 2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میری بالغہ بیٹی
سکول والوں کے ساتھ ٹرپ پہ جانا چاہتی ہے اور وہاں رات بھی رہیں گےتو ایسےسکول ٹرپ میں جانا
کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس جگہ ٹرپ جا رہا ہے، اگر
وہ آپ کی بستی کی آبادی سے تین دن کی مسافت(92کلومیٹر) پر ہے اور آپ کی بیٹی
بغیر کسی محرم کے جائے گی تو اس کا اتنے سفر پر بغیر محرم
کے جانا ناجائز ہے بلکہ علماء کرام نے ایک دن کی مسافت (تقریباساڑھے
تیس کلومیڑ)پربھی بغیرمحرم کے جانے سے منع فرمایاہے
۔مزیدیہ بھی ہے کہ
سکول کی ٹرپ میں عموما مردوں ا ور عورتوں کا اختلاط ، بے حیائی اور
کئی ناجائز امور ہوتے ہیں لہذا اس طرح کی سکول ٹرپ میں جانے کی شرعااجازت نہیں
ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم