Kya Haiza Ka drood sharif Parhne Ke Liye Wazu Ya Kulli Karna Zaroori Hai ?

کیا حائضہ کا درود شریف پڑھنے کے لیے وضو کرنا یا کلی کرنا ضروری ہے؟

مجیب: سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-580

تاریخ اجراء:30ربیع الاول1444 ھ  /27اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا حیض کی حالت میں درود شریف وغیرہ اذکار پڑھنے کے لئے وضو  یا کلی کرنی ہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حیض کی حالت میں درود شریف وغیرہ اذکار وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر ہے۔ البتہ اگر ویسے ہی پڑھ لئے ،تو بھی حرج نہیں۔ واضح رہے کہ حیض و نفاس کی حالت میں قرآن پاک یا اس کا ترجمہ پڑھنا یا چھونا حرام و گناہ ہے۔

   صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”قرآنِ مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلاکراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حرج  نہیں۔ “ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 379، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم