مجیب: مفتی ابو محمد علی
اصغر عطاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا عورتوں کےلیے ایسےجوتے
استعمال کرنا ، جائز ہے جس میں چاندی
کا کام کیاہوا ہو ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورتوں کے لئے سونا اور چاندی پہننا ، مطلقاً
جائز ہے لہٰذا عورتوں کےلئےایسے جوتےپہننا بھی جائز ہے جن
میں چاندی کا کام ہوا ہو۔
رد المحتارمیں ہے : ” لا بأس لهن بلبس
الديباج والحرير والذهب والفضة واللؤلؤ “
یعنی عورتوں کےلیے موٹا ریشم ، باریک ریشم ،
سونا ، چاند ی اور موتی پہنناجائز ہے ۔ ( ردالمحتار ، 8 / 582 )
فتاویٰ تاتارخانیہ میں چاندی کےکام والےجوتے
استعمال کرنےکے متعلق ہے : ” سئل ابوحامدعن امرأة لها
صندلة في موضع القدم عنها سمك متخذ من غزل الفضة وذلك الغزل مما يخلص ، ھل یجوز
لها استعمال تلک الصندلۃ ؟ فقال نعم “ یعنی
ابو حامد سے ایک عورت کے بارےمیں سوال کیاگیا ، جس کے پاس
تسموں والی جوتی ہےاس میں پاؤں رکھنے کی جگہ پر
چاندی کے دھاگے سے بنی ہوئی ، موٹی تہہ لگی ہے ،
یہ دھاگہ خالص چاندی کا ہے توکیا عورت کے لیے اس
جوتی کا استعمال حلال ہے ؟ توآپ نے فرمایاکہ جائز ہے۔( فتاویٰ تاتارخانیہ ، 18 / 122 )
سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان رحمۃُ اللہِ
علیہ فتاویٰ رضویہ میں عورت
کےلیے چاندی کی چپل پہننے کے بارے میں فرماتے ہیں :
” سُچے کام کا جوتا عورتوں کےلیے مطلقاًجائز اور مردوں کے واسطے
بشرطیکہ مغرق نہ ہو ، نہ اس کی کوئی بوٹی چار انگل سے
زیادہ کی ہو ۔ “ ( فتاویٰ
رضویہ ، 22 / 150 )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم