مجیب: فرحان احمد
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-798
تاریخ اجراء:17جماد ی الاوّل1444 ھ /12دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جی
ہاں !اسی (80)سال کے غیر محرم مرد سے بھی پردہ کرناعورت پر فرض
ہوگا اور بے پردہ یعنی جن اعضاء کو چھپانا ضروری ہے انہیں
چھپائے بغیر کسی بھی اجنبی مرد کے سامنے جانا ، ناجائز و
حرام ہے، چاہے وہ جوان ہو یا بوڑھا۔
امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام
احمد رضاخان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : ”بے پردہ بایں
معنی کہ جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں سے کچھ کھلا ہو جیسے
سر کے بالوں کا کچھ حصہ یا گلے یا کلائی یا
پیٹ یا پنڈلی کا کوئی جز تو اس طور پر تو عورت کو
غیر محرم کے سامنے جانا مطلقاً حرام ہے خواہ وہ پیر ہو یا عالم
یا عامی۔ جوان ہو ، یا بوڑھا۔“(فتاویٰ رضویہ ،جلد22،صفحہ240، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم