Kanch Aur Plastic Ki Churiyan Pehen Kar Namaz Parhna

کانچ اور پلاسٹک کی چوڑیاں پہن کرنماز پڑھنا

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی  نمبر: WAT-1434

تاریخ  اجراء: 06شعبان المعظم1444 ھ/27فروری2023ء

دارالافتاء  اہلسنت

(دعوت  اسلامی)

سوال

   کانچ کی چوڑیاں پہن کرنماز پڑھ سکتےہیں؟اوراس کی آوازکاکیاحکم ہے؟

بِسْمِ  اللہِ  الرَّحْمٰنِ  الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ  بِعَوْنِ  الْمَلِکِ  الْوَھَّابِ  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ  الْحَقِّ  وَالصَّوَابِ

   عورت کےلیےکانچ کی چوڑیاں پہنناجائزہے،لہذا وہ انہیں پہن کرنمازپڑھ سکتی ہے۔اور آوازکے حوالے سے حکم یہ ہےکہ غیرمحرم تک اس کی آواز  پہنچنے نہ دے ۔فتاوی فقیہ ملت میں ہے:"کانچ(یعنی شیشہ)اورپلاسٹک کی چوڑیاں پہننااورپہن کرنماز پڑھنا صحیح ودرست ہے۔" (فتاوی فقیہ ملت،ج1،ص177،مطبوعہ:شبیربرادرز)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم