Jahaz Mein Aurat Namaz Parhe Gi Ya Nahi ?

جہاز میں عورت نماز پڑھے گی یا نہیں ؟

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1435

تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1445 ھ/23جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جہاز میں سفر کے دوران اسلامی بہن نماز پڑھے گی یا نہیں ، اگر پڑھے گی تو قبلہ کا اندازہ کیسے لگائے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   رن وے پرکھڑے ہوئے ہوائی جہازاور ہوامیں پروازکرتے ہوئے جہاز میں نمازہوجاتی ہے لہذا اسلامی بہنوں کو بھی اس میں نماز پڑھنا ہوگی۔یادرہے ہوائی جہازمیں بھی کھڑے ہوکر قبلہ رخ ہی نماز اداکی جائے گی  اورقبلہ کا تعین کمپاس وغیرہ سے کیاجائے گااگر ایساکچھ موجودنہ ہوتو تحری کرکے نمازاداکرے۔ فقیہ الہندعلامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : ”کشتی ، ہوائی جہاز۔۔۔کسی بھی چلتی ہوئی سواری میں نماز پڑھے توبھی استقبال ِقبلہ شرط ہے افتتاح کے وقت بھی ، اوردرمیان میں بھی ، جیسے قبلہ بدلتاجائے یہ اپنی نمازمیں گھومتاجائے جبکہ کوئی عذرنہ ہو۔۔۔  اسی طرح قیام ، رکوع ، سجدہ بھی فرض ہے بشرطیکہ عاجزنہ ہو، ورنہ جیسے قدرت ہوپڑھے۔“(نزھۃ القاری  شرح صحیح البخاری، جلد2،صفحہ 375،برکاتی پبلشرز کراچی)

   ہوائی جہازمیں نمازپڑھنے کی مختلف صورتوں کے متعلق تفصیل جاننے کےلیے درج ذیل لنک پر موجودفتوی کا مطالعہ فرمائیں۔

https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/hawai-jahaz-main-namaz-5923-e

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم