مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1518
تاریخ اجراء: 04رمضان المبارک1445 ھ/15مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر افطاری سے کچھ منٹ پہلے کسی عورت کو حیض آنا شروع ہوگیا
، تو اس کے روزے کا کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزہ کی حالت میں حیض آجانا روزے
کو فاسد کردیتا ہے ،اگر چہ کچھ منٹس
یہاں تک کہ کچھ سیکنڈز پہلے آیا
ہو۔لہٰذا اگر اس خاتون کو سورج غروب ہونے سے ایک سیکنڈ
پہلے بھی حیض کا خون آنا شروع ہو گیا ،تو روزہ ٹوٹ گیا ،
اب اس کی قضا رکھنا ذمہ پر لازم ہوگا البتہ اگر سورج غروب ہو چکا تھا ، صرف
افطاری کرنا باقی تھا کہ خون آ گیا تو یہ روزہ ہو گیا
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم