مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1027
تاریخ اجراء: 02صفرالمظفر1444
ھ/30اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں حاملہ ہوں، روزے رکھ رہی ہوں ، دو دن پہلے روزے کے
دوران مجھے بلڈ آیا اور پھر ختم ہو گیا، آج پھر روزے کے
دوران بلڈ آیا ہے، کیا
روزہ ختم ہو جائے گا؟ اور اب نمازوں اور
روزوں کا کیا حکم ہو گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حالتِ حمل میں جو خون آتا ہے، وہ خون استحاضہ کا کہلاتا
ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں حمل کے ایام میں
جو خون آرہا ہے، وہ استحاضہ کا خون کہلائے گا اور جس روزے کے دوران خون
آیا ، وہ روزہ بھی نہیں ٹوٹا، لہذا اس روزے کو پورا کیا
جائے، نیز بقیہ روزے بھی رکھیں اور اس کے علاوہ آپ
کو نمازیں بھی ادا کرنی ہوں گی۔ یہ بھی
یاد رہے کہ یہ خون ناپاک تو
ہے، لیکن اس کی وجہ سے غسل فرض نہیں ہو گا، لہذا اگر بلڈ آئے،
تو ظاہری نجاست سے صفائی حاصل کر کے وضو کے ساتھ نماز پڑھی جا
سکتی ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم