Halat e Nifas Mein Qaza Hone Wali Namaz Aur Roze Ki Qaza Ka Hukum

نفاس  کی حالت میں چھوٹنے والی نماز اور  روزہ کی قضا کا حکم

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-507

تاریخ اجراء: 06صفر المظفر1444 ھ  /03ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا نفاس میں جو نمازیں اور روزے چھوٹتے ہیں ان کی قضا فرض ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نفاس کی حالت میں جو نمازیں چھوٹی ہیں، وہ معاف ہیں، ان کی قضا نہیں ہے ، البتہ جو فرض روزے اس حالت میں چھوٹے ہوں تو بعد میں ان کی قضا کرنا لازم ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم