Halat e Haiz Me Surat ul Qadar Ka Wazifa Karna

حالت حیض میں سورۃ القدرکاوظیفہ کرنا

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی

فتوی نمبر: WAT-928

تاریخ اجراء:       29ذوالحجۃالحرام1443 ھ/29جولائی2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت حیض کی حالت میں چاند دیکھنے کے بعد  وظیفہِ رزق یعنی 21 مرتبہ ”سورۃ القدر“ پڑھ سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت کا حیض یا نفاس کی حالت میں دیکھ کر یا زبانی، دونوں طرح  تلاوتِ قرآن کرنا حرام ہے اور سورۃ القدر پڑھنا بھی قرآن پڑھنا  ہی ہے، اگرچہ اِسے بطورِ وظیفہ پڑھا جائے، مگر حقیقت میں یہ   تلاوتِ قرآن ہی ہے، لہذا ممنوع اور حرام ہے۔ہاں بعض صورتیں ایسی ہیں کہ جن میں بعض آیات کو بشرائطِ مخصوصہ ، حمد، ثنا یا دعا کی نیت سے پڑھا جا سکتا ہے، لیکن سورۃ القدر کو حمد وثنا یا دعا کی نیت سے بھی حالت حیض نہیں پڑھ سکتی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم